ایٹمی ہتھیاروں کے مقابلے کے عالمی ادارے کے ارکان اور ایران کے اعلی عہدے داروں کی ملاقات

تہران/ ارنا- ایٹمی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے مقابلے کے عالمی ادارے (پوگواش) کے ارکان نے جمعے کے روز ایران کی وزارت خارجہ اور ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق، پوگواش کے ارکان نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور نائب صدر اور ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کی میزبانی میں ہونے والے اس پروگرام میں ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی، ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی، وزارت خارجہ کے تحقیقاتی مرکز کے سربراہ سعید خطیب زادہ اور وزارت خارجہ کے موجودہ اور سابق عہدے داروں اور ایران کے ایٹمی امور کے ماہرین نے بھی شرکت کی تھی۔

اس موقع پر پوگواش کے ارکان اور ایران کے اعلی عہدے داروں نے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا۔

 ایٹمی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے مقابلے کے عالمی ادارے کے ارکان اتوار اور پیر کے روز وزارت خارجہ کے تحقیقاتی مرکز میں منعقدہ "تہران ڈائیلاگ فورم" میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .